ہوم   > Latest

اقراء عزیز اور یاسرحسین کے نئے فیشن شوٹ کی تصاویر وائرل

5 months ago

تصویر: انسٹا گرام اکاؤنٹ شہباز شازی

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین اور اقراء عزیز ان دنوں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ڈسکس کی جانے والی جوڑی ہے۔

اس جوڑی کے خبروں میں نمایاں رہنے کی بڑی وجہ یاسر کی جانب سے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دینا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شو بز ساتھیوں سمیت بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے اقراء اور یاسر کا دفاع کیا۔

اقراء عزیز نے یاسر حسین کو ہاں کہہ دی

تازہ خبر ایک فیشن شوٹ کے حوالے سے ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں، اقراء عزیز کا ناقدین کو جواب

دونوں نے انٹرنیشنل فیشن اور اسٹائل میگزین ’’ہیلو پاکستان ‘‘ کے لئے فوٹو شوٹ کروایا۔

فوٹو گرافر شہبازشازی نے اقراء اور یاسر کا یہ شوٹ بلیک اینڈ وائٹ تھیم میں عکسبند کیا گیاہے۔

دونوں نے اپنے انسٹا گرام پر بھی اس شوٹ سے منتخب کی جانے والی تصاویر شیئر کیں ۔ یاسرنے اپنی منگیتر کے اعزازمیں علی زریون کی شاعری بھی لکھی۔

دوسری جانب اقراء نے کسی قسم کے کیپشن کے بغیر انسٹا پر صرف یاسر کو ٹیگ کرتے ہوئے دونوں کی تصویر شیئر کی۔

اقراء کی تصاویر پر کسی کمنٹ کو نہ دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ انہوں نے کسی بھی قسم کی تنقید سے بچنے کیلئے کمنٹ کا آپشن ہی بند کردیاہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں