ماہرہ خان کی نئی فلم کا ٹریلر، شو بز ساتھیوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

July 18, 2019

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم ’’سپر ہٹ ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی حدوں کو چھونے لگا۔ شائقین فلم کے علاوہ شوبز ساتھیوں نے ماہرہ کیلئے تعریفوں کے ڈھیر لگاتے ہوئے دلچسپ انداز میں انہیں سراہا۔

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے تین منٹ دورانیے پر مشتمل ٹریلر کا آغاز نوری ( ماہرہ خان ) سے ہوتا ہے جو اپنی خوابوں کی دنیا میں مگن رہتی ہے جب تک کہ اس کا سامنا حقیقت سے نہیں ہوتا. فلم نگری کے ایک سپر اسٹار سمیر خان (بلال اشرف )  سے نوری کو پیار ہوجاتا ہے لیکن اس سفر میں کچھ تلخ موڑ آتے ہیں اور دونوں کی راہیں الگ ہو جاتی ہیں۔

ٹریلر میں کہانی کے اتار چڑھاؤ اتنے دلچسپ انداز میں دکھائے گئے ہیں کہ سبھی کو اس فلم کا انتظار ہے۔

فلم کا ٹریلر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

فلم میں ماہرہ کے ساتھی اداکار بلال اشرف نے لکھا ’’نوری تم ان تمام ستاروں میں سب سے زیادہ چمکنا‘‘۔ جس پر ماہرہ نے مسکراتے ہوئے لکھا ’’کوشش کروں گی‘‘۔

اداکار سرمد کھوسٹ نے ماہرہ کے ڈائیلاگ ’’تماشہ ہے تو پھر تماشہ ہی سہی ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو ان کا تماش بین قرار دیا۔

 

میرا سیٹھی نے سال 1964 میں فلمائی گئی والٹ ڈزنی کی فلم ’’میری پوپنز ‘‘ کو یاد کرتے ہوئے ماہرہ کو سراہا جس پر ماہرہ کا کہنا تھا کہ میرا صرف تم ہی اس انداز میں اسے بیان کرسکتی تھیں۔

 

فیصل قریشی نے بھی ماہرہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

حمیمہ ملک نے تو ماہرہ کوحیرت انگیز طور پر خوبصورت اور مضبوط خاتون قرار دیتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیے جس پر ماہرہ نے انہیں ڈھیر سارا پیار بھیجا۔

 

تعریف کرنے میں حسین سسٹرز عروہ اور ماورہ بھی پیچھے نہ رہیں۔ ماہرہ نے جواب میں دونوں کیلئے پیار کا اظہار کیا۔

 

 

ماہرہ کی بچپن کی دوست اور فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید اور اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی انہیں خواب سراہا۔

فلم ’’سپراسٹار ‘‘ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی ہے۔

اس سے قبل فلم کی پہلی جھلک کے علاوہ گانا ’بیکاراں‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ گاناعلی سیٹھی اور زیب بنگش کی آواز میں ہے۔

مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان شامل ہیں جبکہ مہمان اداکاروں میں ہانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی بھی نظر آئیں گے۔

فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔