ہوم   > Latest

گیم آف تھرونز نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

1 month ago

دنیا بھر میں مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑنے والی ڈرامہ سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے آخری سیزن نے ایمی ایوارڈز کیلئے 32 نامزدگیاں حاصل کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔

مشہور ڈرامہ سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی دیکھا اور انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ اس کے بڑے مداح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گیم آف تھرونز، کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟

گیم آف تھرونز ایمی ایورڈز کی 70 سالہ تاریخ میں سب سے مقبول ترین ڈرامہ سیریز ہے جس کو اب تک 161 نامزدگیوں کے ساتھ 47 ایمی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

گیم آف تھرونز سب سے پہلے امریکی کیبل چینل ایچ بی او پر 2011ء میں پیش کیا گیا، اس کے بعد اس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتا ہوا 2014ء میں مشہور ترین کرائم سیریز ’دا سوپرانوز‘ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔ 2017ء میں جب گیم آف تھرونز کا ساتواں سیزن نشر ہوا تو اس کے شائقین کی تعداد کسی بھی ٹی وی سیریز کو دیکھنے والے شائقین سے کہیں زیادہ تھی۔

ساتویں سیزن کی آخری قسط جب نشر ہورہی تھی تو ایک کروڑ 65 لاکھ افراد نے اسے براہ راست دیکھا جبکہ ایک کروڑ 50 لاکھ افراد نے اسے دوبارہ نشر ہونے پر دیکھا جو ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بھی دیکھیں : گیم آف تھرونز کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمیئر، تصویری جھلکیاں

سیریز کے آٹھویں اور آخری سیزن کو ٹیلی ویژن کا مہنگا ترین سیزن کہا جا رہا ہے کیونکہ اس کی ایک قسط پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے ہیں، اس حساب سے پورے سیزن کی مجموعی لاگت 9 کروڑ ڈالر بتائی جارہی ہے، اس رقم کا زیادہ تر حصہ شاہانہ مقامات پر شوٹنگ میں خرچ ہوا، اس کی آخری 2 اقساط ہالی ووڈ فلم کی طرح ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں