شوبز ستارے راتوں رات بوڑھے کیوں ہوگئے؟

July 17, 2019

سوشل ویب سائٹس کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان سے متعلقہ نت نئی ایپس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ من پسند تصاویر کے لیے اب ایک سو ایک طریقے موجود ہیں مگر سوشل میڈیا صارفین کیلئے اب کچھ زیادہ ہی متعارف کروادیا گیا ہے۔

روسی ماہرین کی تیار کردہ ’’فیس ایپ‘‘ بوڑھے کو جوان اور جوان کو بوڑھا دکھانے کی سہولت کے ساتھ ساتھ مرد کو عورت بھی بنا سکتی ہے اور وہ بھی ایسی پرفیکٹ کہ تصویر دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے کہ یہ حسین و جمیل محترمہ اصل میں ایک مرد ہیں یا یہ مرد دراصل ایک خوبرو خاتون ہیں۔

فیس ایپ کے مختلف فلٹرز اس کام میں آپ کو مدد دیتے ہیں جیسے کہ ’’ اسمائل اینڈ اسمائل‘‘ جو کے سنجیدہ چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھیر دے گا۔ ’’ ینگ ‘‘ نامی فلٹر جھریاں اور بڑھتی عمر کے دیگر اثرات چھپا کرچہرہ جوان دکھائے گا۔ ’’اولڈ ‘‘ سے کسی جوان کو آسانی سے بوڑھا دکھایا جا سکتا ہے تو ’’فی میل ‘‘ اور ’’میل ‘‘ نامی فلٹرز سے جنس بدلی جا سکتی ہے۔

فیس ایپ کا ’’اولڈ فلٹر ‘‘ فی الوقت سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ترین ہے جس کی مدد سے ہر کوئی اپنا بڑھاپا دیکھ سکتا ہے۔ پاکستانی ستاروں جنید خان، بلال قریشی اور فہد مصطفیٰ نے انسٹا گرام پر اپنے بڑھاپے کی تصویریں اپ لوڈ کیں تو مداحوں کو حیرت کا جھٹکا لگا۔

بلال قریشی

فہد مصطفیٰ

جنید خان اور حرا

انسٹا گرام پر بہت سے صارفین نے بھی  اپنے پسندیدہ  شو بز ستاروں کو فیس ایپ کا اولڈ فلٹر استعمال کرتے ہوئے بوڑھا دکھا دیا۔

یاسرحسین

فرحان سعید

صبا قمر

فیس ایپ کو گوگل ایپ، پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سمیت تمام ایپلی کیشن اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔