ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نیٹ فلِکس نے ڈرامہ سیریز سے خودکشی کا سین ہٹا دیا

5 months ago

فلم اور ٹی وی سیریز پلیٹ فارم نیٹ فلِکس نے اپنے ہاں نوجوانوں میں مقبول ڈرامہ سیریز ’تھرٹین ریزنز وائے‘ سے خودکشی کا سین مٹا دیا ہے۔ اس اقدام کا مشورہ طبی ماہرین کی جانب سے دیا گیا تھا۔

کمپنی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والے ایک مشورے میں نیٹ فلِکس سے کہا گیا تھا کہ نوجوانوں میں مقبول اس ڈرامہ سیریز میں ایسے منظر کی موجودگی خودکشی کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈرامہ سیریز ’تھرٹین ریزنز وائے‘یا کیوں کی تیرہ وجوہات کے پہلے سیزن کی آخری قسط میں ڈرامے کی اہم کردار ہانا اپنی کلائی کی شریان کاٹ کر خودکشی کر لینے کا سین تھا۔

نیٹ فلِکس کی جانب سے اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم منگل 16 جولائی کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس کمپنی کا کہنا تھا کہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مشورے کے تناظر میں نیٹ فلِکس نے اس ڈرامہ سیریز کے خالق برائن یورکی اور پروڈیوسرز کے ساتھ بات چیت کے بعد ہانا کی خودکشی کا منظر مٹا دینے کا فیصلہ کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں