ہوم   > Latest

ماہرہ خان کی نئی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر ریلیز

5 months ago

ماہرہ خان اور بلال اشرف کے مداح طویل عرصے سے ان کی نئی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے منتظر ہیں جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

تین منٹ دورانیے کے اس ٹریلر کا آغاز نور ( ماہرہ خان ) سے ہوتا ہے جو اپنی خوابوں کی دنیا میں مگن رہتی ہے جب تک کہ اس کا سامنا حقیقت سے نہیں ہوتا۔

ماہرہ کی ملاقات فلم نگری کے ایک سپر اسٹار سمیر خان (بلال اشرف ) سے ہوتی ہے جس سے نور کو پیار ہوجاتا ہے لیکن اس سفر میں کچھ تلخ موڑ آتے ہیں اور دونوں کی راہیں الگ ہو جاتی ہیں۔

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں ماہرہ خان اور بلا ل اشرف کے درمیان بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی دیکھنے کو ملے گی۔

فلم کا ٹریلر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

فلم ’’سپراسٹار ‘‘ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی ہے۔

ماہرہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے اپنا ڈائیلاگ لکھا ’’تماشا ہے تو پھر تماشا ہی سہی ‘‘۔

اس سے قبل فلم کی پہلی جھلک کے علاوہ گانا ’بیکاراں‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ گاناعلی سیٹھی اور زیب بنگش کی آواز میں ہے۔

مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان شامل ہیں جبکہ مہمان اداکاروں میں ہانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی بھی نظر آئیں گے۔

فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں