ہوم   > Latest

میشا شفیع کے الزامات، علی ظفر کی درخواست پر 6 افراد ایف آئی اے میں طلب

5 months ago

گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان تنازع پر ایف آئی اے نے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے 6 افراد کو طلب کرلیا، علی ظفر کی درخواست پر سائبر کرائم ونگ کی ٹیم 15 جولائی سے فریقین کے بیان ریکارڈ کرے گی۔

گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کیخلاف درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے لاہور نے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے 4 خواتین سمیت 6 افراد کو سمن جاری کردیئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم 15 جولائی سے فریقین کے بیان ریکارڈ کرے گا، گلوکار علی ظفر اپنا بیان پہلے ہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

علی ظفر نے اپنے خلاف الزامات پر میشا شفیع سمیت 16 افراد کے ٹویٹر اکاؤنٹس کی تحقیقات کی درخواست دی تھی، سائبر کرائم ونگ کی 3 رکنی ٹیم معاملے کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں