Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ہیر مان جا‘ کا ٹریلر جاری

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2019 | Last Updated: 12 months ago

اداکارہ حریم فاروق کی مزاح اور ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ’ہیر مان جا‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ حریم فاروق اورعلی رحمان خان، علی کاظمی، آمنہ شیخ، سمیع خان، سلیم معراج، احمد علی اکبر، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل ناصر اور عابد علی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ فلم میں معروف لولی ووڈ اسٹار زارہ شیخ بھی شامل ہیں۔

فلم کا ٹریلر تقریباً 3 منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل ہے جو دیکھنے والوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تجسس میں مبتلا کردے گا کہ اب اس کے بعد کیا ہونے والا ہے، کچھ مزاحیہ لمحات کے بعد ایکشن سے بھر پور مناظر اور دلفریب دھنیں دیکھنے والوں کو ایک الگ ہی ماحول میں لے جائیں گی۔

اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ ہیر مان جا ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ’ہیر مان جا‘کی ہدایات “سیاہ، پرچی، اور شیر دل “جیسی مایہ ناز فلمیں دینے والے اظفر جعفری نے دی ہیں، جبکہ فلم کی کہانی انڈسٹری میں نئے قدم رکھنے والے اویس کورائی بلوچ نے تحریر کی ہے۔

فلم اس عید الاضحی پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube