ہوم   > Latest

میجر عقبہ کی سالگرہ پرعائشہ خان کا خوبصورت اعتراف

4 months ago

گزشتہ سال شوبز کو خیرباد کہہ کر گھر بسانے والی عائشہ خان نے اپنے شوہر عقبہ حدید ملک کی سالگرہ پرنکاح کی ایک د لکش تصویرشیئرکرتے ہوئے خوبصورت الفاظ کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

عائشہ خان نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ ’’نکاح کے بعد جب ہم نے ایک دوسرے کو پہلی بار دیکھا۔۔۔ میں اس وقت جانتی تھی اور آج مجھے بھرپور یقین ہے کہ آپ سے شادی کرنا اب تک کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔ سالگرہ مبارک مائی لو‘‘۔

گو عائشہ خان جو کہ اب عائشہ عقبہ ملک ہو چکی ہیں، شو بز چھوڑ چکی ہیں لیکن ان کے مداح آج بھی ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے انہیں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

اپریل 2018 میں پاک فوج کے میجرعقبہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی عائشہ نے اس سے قبل ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔

عائشہ کے شوہر میجر عقبہ برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں،انہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پر بحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجر عقبہ حدید کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔عقبہ کے والد بریگیڈ یئر حدید ملک پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لاہور میں پیدا ہونے والی عائشہ نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور اس کے بعد کینیڈا میں حاصل کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں