فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو ‘رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

July 10, 2019

سینما گھروں میں قہقہتوں کا سیلاب آئے گا کیونکہ کامیڈی اور رومانوی تڑکا لیے فلم ریڈی اسٹیڈی نو رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کا ٹریلر بھی جاری ہوچکا ہے جب کہ فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو کہ شادی کرنے کے لیے بیتاب ہے لیکن انہیں شادی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محبت میں گرفتار لڑکے اور لڑکی کے والدین بھی اس شادی کے لیے رضامند نہیں ہوتے۔

 

 

سماء کے پروگرام نیا دن گفتگو کرتے ہوئے ماڈل اور ادکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ان کی "ریڈی اسٹیڈی نو" فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ہاشم بن منور ایک بہترین ہدایت کار ہیں اور یہ فلم ان کا بے بی پروجیکٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں یہ اسکرپٹ پڑھی تو ہنس ہنس کر میرا برا حال تھا اور میں نے فلم کیلئے ہاں کردی ۔

آمنہ الیاس نے فیملی کامیڈی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں رضیہ کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ ایک لڑکے سے بے حد محبت کرتی ہے اور اس سے شادی کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔

فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ حیشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس کی کاسٹ میں آمنہ الیاس سمیت سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔

فلم "ریڈی اسٹیڈی نو" اگلے ماہ 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔