ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکار فہد مصطفی نے اپنا ایوارڈ نامور ہدایتکار کے نام کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 9 months ago

ڈرامہ و فلم کے معروف اداکار فہد مصطفی نے اپنا پہلا ملنے والا لکس اسٹائل ایوارڈ ٹی وی کے نامور ہدایتکار سید عاطف حسین مرحوم کے نام کر دیا۔

اٹھارویں اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ماضی کی سپر اسٹار جوڑی شبنم اور ندیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

معروف اداکار فہد مصطفٰی کو فلم لوڈ ویڈنگ پر بہترین کرٹکس ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے اداکارہ ماوراحسین سے اپنا ایورڈ وصول کیا۔

اس موقع پر فہد مصطفی نے فلم لوڈویڈنگ کے ہدایتکار اور پروڈیوسرز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کو کردار دینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ماضی میں جاتے ہوئے شوبزانڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ٹی وی کے مقبول ہدایتکار سید عاطف حسین کا ان پر اعتماد کا اظہار کرنے اور مستقبل کا فلمسٹار بتانے کی یادیں دہراتے ہوئے اپنا ایوارڈ ان کے نام کردیا۔

یاد رہے کہ ٹی وی ڈائریکٹر سید عاطف حسین گردے فیل ہونے کی وجہ سے رواں برس مئی میں جہاں فانی سے کوچ کرگئے تھے ، ان کے معروف ڈراموں میں ، ببن خالہ کی بیٹیاں ، زندگی دھوپ تم گھنا سایا، اک تمنا لاحاصل سی، بے قصور، لاڈو میں پلی، اقرار وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار فیروز خان کو ڈرامہ سیریل کہانی کے لیے بہترین اداکار قرار دیا گیا انہوں نے بھی اپنا ایوارڈ لیجنڈ اداکار قوی خان کے نام کردیا ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube