Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > Latest

یاسر حسین نے ماہرہ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھادیا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

معروف اداکار یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر پاکستان کی پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ماہرہ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھانا مہنگا پڑگیا، مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا، پیغام ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

معروف اداکار یاسر حسین اپنے کیریئر کے باعث کم اور متنازع باتوں کی وجہ سے خبروں میں زیادہ رہتے ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر غیر مناسب بیان کی وجہ سے شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

یاسر حسین نے ٹویٹر پر سیشن کے دوران ایک صارف کے سوال کا جواب دیا تو نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ ایک مداح نے ان سے اقرا عزیز اور ماہرہ خان میں سے ایک کے انتخاب کا سوال کیا، جس پر وہ بولے کہ یقیناً اقراء، ماہرہ اگر اداکاری سیکھ لیں تو ماہرہ۔

ماہرہ خان سے متعلق بیان پر شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

یہ پہلی بار نہیں جب یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ سے متعلق غیر مناسب بیان دیا ہو، اس سے قبل ہانیہ عامر کیلئے ریمارکس پر بھی انہیں مداحوں کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube