Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

فلم خوبصورت میں فواد کو کیوں لیا؟، سونم کپور نے راز سے پردہ اٹھادیا

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’خوبصورت ‘ میں کوئی بھارتی اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا، اسی لئے پاکستانی اداکار فواد خان کو لینا پڑا، اس فلم کے بعد وہ بھارت میں بھی سُپر اسٹار بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انٹرویو کے دوران فواد خان کو فلم خوبصورت میں کاسٹ کرنے سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا، بولیں کہ ’خوبصورت‘ میں کام کرنے کو کوئی بھارتی ہیرو تیار نہیں تھا، کیونکہ اس فلم کی کہانی میں لڑکی کا کردار مرد اداکاروں کے کرداروں سے مضبوط تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اداکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کا انتخاب کیا، جس کے بعد فواد سُپر اسٹار بن گئے، اُن کو اپنے کردار پر اعتماد تھا۔

رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے فلم ’عائشہ‘ اور ’خوبصورت‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس فلم میں مرکزی کردار عورت کا ہو اس فلم میں ہیروز کام کرنے سے کتراتے ہیں، اسی لئے مجھے ان دونوں فلموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مشہور ڈرامہ ’ہمسفر‘ سے شہرت پانے والے فواد خان متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، اُن کی اگلی فلم ’پرے ہٹ لو‘ اگست میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube