ہوم   > Latest

راحت فتح کو آکسفورڈ کی ڈاکٹریٹ ڈگری آج دی جائے گی

4 months ago

پاکستان کے نامورگلوکار راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے آج نوازے گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مارچ 2019 میں اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

وہاں موجود راحت فتح علی خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں چانسلرز کے عشائیے کی تقریب میں شریک ہیں۔

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے، چھبيس جون کا دن میرے خاندان اور مداحوں کے لیے بڑا دن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج موسیقی سے لگاؤ نے بلندیوں تک پہنچادیا۔

اعزازی ڈگری ملنے پر راحت فتح علی خان 27 جون کو اکسفورڈ ٹاؤن ہال میں پرفارمنس بھی پیش کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں