ہوم   > Latest

احد رضا میر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

4 months ago

پاکستان کے معروف اداکار اور ڈرامہ سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ سے اپنی پہچان بنانے والے احد رضا میر نے تھیٹر پلے میں جاندار اداکاری پر انٹرنیشنل ایوارڈ ’’ بے ٹی مچل ‘‘ جیت لیا۔

احد رضا میر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکارآصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں جوٹی وی اسکرین سے پہلے تھیٹر میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

انہیں یہ ایوارڈ مقبول تھیٹر پلے ’’ ہیملٹ اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین پرفارمنس پر دیا گیا۔

بے ٹی مچل ایوارڈ کی 22ویں تقریب 24 جون کو کینیڈا میں ہوئی جس کے لیے احد کو بہترین انٹرنیشنل تھیٹر اداکار کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

ہیملٹ عظیم انگریزی مصنف اور ناول نگار ولیم شیکسپیئر کی تصنیف ہے۔

احد رضا میر عیدالفطر کے موقع پر اپنی قریبی دوست اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں