ہوم   > Latest

کیا شاہ رخ نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا؟، بالی ووڈ کنگ کا مداحوں کیلئے جواب

5 months ago

بالی ووڈ کنگ شاہ خان نے ان اداکاری سے دور ہیں، اپنی فلم زیرو کی ناکامی کے بعد سے انہوں نے کئی نئی فلم سائن نہیں کی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’زیرو‘ کے بعد اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی جس کے باعث ان کے مداح کافی تجسس کا شکار ہیں، کیا انہوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا؟، کوئی نئی فلم کیوں سائن نہیں کر رہے؟۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے شائقین کے سوالات کا جواب دے دیا، رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے پاس کوئی فلم نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی فلم پر کام کر رہا ہوں، عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم ایک فلم ختم کرتے ہیں تو ساتھ ہی دوسری فلم پر کام شروع کر دیتے ہیں لیکن اس بار ایسا کرنے کو میرا دل نہیں کر رہا۔

بھارتی اسٹار نے مزید کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں ہوں اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ کسی نئے پراجیکٹ پر کام کرنے کی بجائے کچھ فلمیں دیکھوں، کچھ کہانیاں سنوں اور مزید کچھ کتابیں پڑھوں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں