ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سنی دیول نے شاہ رخ خان سے 16 سال سے بات کیوں نہیں کی؟

5 months ago

بھارتی اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سے 16 سالہ ناراضی پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے انٹرویو میں شاہ رخ خان اور فلم ساز یش راج سے رنجشوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ 1993ء میں فلم ’ڈر‘ کی شوٹنگ جاری تھی جہاں ایک سین میں شاہ رخ خان کو مجھے چاقو مارنا تھا اس سین پر مجھے اعتراض تھا اور میں نے اپنا یہ اعتراض یش راج جی کے سامنے بھی رکھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں بتایا کہ میں فلم میں کمانڈو آفیسر کا کردار ادا کر رہا ہوں جوکہ ایک انتہائی فٹ شخص ہوتا ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ ایک عام شخص باآسانی کمانڈو پر وار کردے۔

سنی دیول نے یہ بھی کہا کہ وہ شخص مجھے تب پیٹ سکتا ہے جب میں اسے دیکھ نہ پا رہا ہوں یا میری توجہ کہیں اور ہو اور میری تمام تر توجہ اس پر ہونے کے باوجود وہ پھر بھی مجھے چاقو سے وار کردے تو میں اپنے آپ کو کمانڈو کیسے کہوں؟۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ یش راج کو تمام صورتحال بتانے کے دوران میں بہت غصے میں تھا میں نے انہیں اور کچھ نہیں کہا کیوں کہ میں اُن کی عزت کرتا ہوں، اُس دوران غصے میں ہونے کی وجہ سے میں نے اپنا ہاتھ جیب میں رکھا ہوا تھا شدید غصے میں ہونے کی وجہ سے مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ میرے ہاتھوں کی وجہ سے پینٹ کی جیب پھٹ گئی تھی۔

شاہ رخ سے 16 سال تک کوئی رابطہ نہ رکھنے کے حوالے سے سنی نے بتایا کہ ‘ایسا نہیں ہے کہ میں نے بات نہیں کی، بس میں زیادہ لوگوں سے ملتا جھلتا نہیں ہوں، تو ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، تو بات کرنے کی بات ہی نہیں تھی’۔

واضح رہے کہ 1993ء میں بننے والی مقبول ترین فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کا کردار آج بھی اُن کے مداحوں کو یاد ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں