Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > Latest

شاہ رخ اور آریان خان ’’دی لائن کنگ‘‘ میں آواز کا جادو جگائیں گے

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان خان دی لائن کنگ کے ہندی ورژن میں کنگ مفاسا اور سمبا کے کرداروں پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ دی لائن کنگ ایسی فلم ہے جس سے میرا پورا خاندان پیار کرتا ہے، اس کیلئے ہمارے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور باپ میں مفاسا اور اپنے بیٹے سمبا سے متعلق پُرتشویش تعلقات سے کافی مماثلت رکھتا ہوں، دی لائن کنگ کسی خاص دور سے متعلق نہیں، تاہم آریان کے اس فلم کا حصہ بننے کے بعد یہ میرے لئے مزید خاص ہوگئی ہے، ہم اس پر بھی کافی پرجوش ہیں کہ ابرام بھی اب یہ فلم دیکھنے جارہا ہے۔

شاہ رخ خان نے اتوار کو پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں 53 سالہ بھارتی اداکار اور ان کا بیٹا آریان بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ سے مشابہ ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں، جن پر مفاسا اور سمبا کے نام درج ہیں۔

شاہ رخ خان اور آریان اس سے قبل 2004ء میں دی انکریڈیبلز کیلئے باپ اور بیٹے کے کرداروں پر اپنی آوازیں ڈب کروا چکے ہیں جبکہ آریان نے 2001ء میں ریلیز کی گئی مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان (راہول رائے چند) کے بچپن کا کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔

مشہور اینی میٹڈ فلم دی لائن کنگ کا ری میک ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا، فلم 19 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube