ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار کے ساتھ ماورا حسین کی تصویر وائرل ہوگئی

4 months ago

نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ ماورہ نے رشی کپور کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماورا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین اپنی دوست کے ساتھ۔ ان دونوں سے مل کر اچھا لگا۔

اداکار رشی کپور گزشتہ برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور امریکا میں زیر علاج ہیں، ایسے میں ان عیادت کے لیے متعدد بالی وڈ ستاروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں