ریسلر جان سینا فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں جلوہ گر ہوں گے

June 12, 2019

ہالی ووڈ فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے نویں ایڈیشن میں نامور ریسلر جان سینا کی انٹری کی تصدیق کردی گئی ۔

ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘ کے نویں ایڈیشن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر جان سینا اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

42 سالہ جان سینا نے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے فاسٹ فرنچائز اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے، اس فرنچائز نے فلموں اور سنیماؤں کی تاریخ میں تفریح کے مواقع فراہم کیے ہیں جب کہ اس فرنچائز اور فیملی سے اشتراک میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔

جان سینا نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میں گاڑیوں کا شوقین ہوں اور اس فرنچائز نے بھی گاڑیوں کا شوق بڑھایا ہے، وہ اسے عالمی سطح پر حقیقی طور پر کامیاب بنانا چاہتے تھے، اس کی ٹیم ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کام پیش کرتی ہے میں ایسے لوگوں کے درمیان ہوں جو مجھ سے زیادہ بہتر اور باکمال ہیں، ایسے میں ان سے سیکھنا ایک حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔