ہوم   > Latest

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی بھارتی گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

5 months ago

  پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز ان دنوں چھٹیوں پربیرون ملک موجود ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان دونوں کی جانب سے مداحوں کیلئے شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوزتیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ، تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو میں یاسر نے فالوورز کو خبردار کردیا۔...

 



پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز ان دنوں چھٹیوں پربیرون ملک موجود ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان دونوں کی جانب سے مداحوں کیلئے شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوزتیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ، تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو میں یاسر نے فالوورز کو خبردار کردیا۔


انسٹا گرام پریاسرحسین نے بالی ووڈ فلم ’’ہم ہیں راہی پیار کے ‘‘ کے ایک گانے پر بنائی جانے والی ٹی ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور اقراء کروز میں موجود ہیں ۔ گانے کے بول ’گورے مکھڑے سے گھونگھٹ اٹھانے دو‘‘ پر یاسر کی ایکٹنگ کے جواب میں اقراء خاصا لطف اندوز ہوتے جواب دے رہی ہیں۔


یاسر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’’ہم ہیں راہی پیار کے ‘‘ کم سے کم 20 بار دیکھی ہوگی، مجھے یہ گانا بہت پسند ہے اس لیے ہم نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، انجوائے ‘‘۔



کسی کو صحیح غلط سکھانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی جانب دیکھیں


یاسر حسین نے اپنے فالوورز کو مشورہ دیا کہ نفرت انگیز تبصرے کرنا بند کرو یار، انجوائے کرو۔ جل جل کر اسکن کیوں خراب کرنی۔



اداکار نے فالوورز کو انتباہ بھی کیا کہ جیو اور جینے دو ورنہ میرا اسسٹنٹ بلاک کر دے گا پھرویڈیو کیسے دیکھو گے اور کہاں کمنٹ کرو گے؟۔


یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی اور صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 ہزار سے زائد فالوورز اسے دیکھ چکے ہیں۔


یاد رہے کہ یاسرحسین اور اقراء عزیز کے درمیان گہری دوستی ہے اور ان کے مداح منتظر ہیں کہ وہ اس تعلق کو کب کسی رشتے میں بدلتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں