Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

چاند رات پر فلم ’باجی‘ کا گانا جاری، میرا نے محفل لوٹ لی

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

عنقریب ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’باجی‘ کا گانا ’کھلتی کلی‘ چاند رات کو جاری کیا گیا جس میں آمنہ الیاس، میرا جی اور عثمان خالد نے دل کھول کر رقص کیا ہے مگر محفل لوٹنے کا سہرا میرا جی کے سر ٹھہرا۔

گانا ’کھلتی کلی‘ 1972 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سبق کیلئے کلیم عثمانی نے گایا تھا جسے ’باجی‘ میں دوبارہ زیب بنگش، طحٰہ ملک اور عثمان خالد بٹ نے گایا ہے۔

گانے کے شروع میں آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ کو ایک کلب میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مگر کچھ ہی دیر بعد میرا جی انٹری مارتی ہے اور پھر چھا جاتی ہے۔

فلم ’باجی‘ ثاقب ملک کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے جس سوشل ڈرامہ اور تجسس کا امتزاج ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔

پاکستانی سینیما گھروں میں ’باجی‘ 8 جون کو ریلیز ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube