ایسی آن لائن کیمسٹری نصیب والوں کو ملتی ہے

June 3, 2019

اداکارعمران اشرف نے ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘ میں بےحد پزیرائی ملنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری کو بہترین قرار دیا ہے۔

ڈرامے کے خوشگوار اختتام کو سوشل میڈیا پر بےحد پزیرائی ملنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں اداکار نے مداحوں کیلئے لکھا کہ میں آپ لوگوں کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، ایک عام سے اداکار کو آپ کے ساتھ نے اتنی عزت دلا دی۔

اداکار نے اپنے نبھائے جانے والے کرداد بھولے کو اس حد تک پسند کرنے پر مداحوں کا ردعمل ایسا قرار دیا جیسے بھولا ان کا اپنا بھائی ، بیٹا یا قریبی عزیز ہو۔ انہوں نے پرستاروں کو اتنی محبت پر دعاؤں سے نوازا۔

ہمیں پہچان دینے کا شکریہ، عمران اشرف کے نام ایک اور ’’بھولا‘‘ کی ماں کا پیغام

عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں ساتھی اداکارہ اقراء عزیز کی صلاحیتوں کو بھی خواب سراہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ میں بہت عرصے سے یہ بات مان چکا ہوں کہ جو آن اسکرین کیمسٹری آپ کے ساتھ ہے وہ نصیب سے ملتی ہے۔

یہی نہیں عمران عباس نے اسماٗ عباس ، کاشف محمود، سید جبران سمیت دیگر کرداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل اقراء عزیز نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں عمران کو سراہتے ہوئے لکھا تھا کہ اس کردار کو آپ سے اچھا کوئی کر ہی نہ پاتا۔

یہ وہ اقراء عزیز ہے جس کے ہم مداح ہیں

ڈرامہ ‘‘رانجھا رانجھا کردی ‘‘ کی کہانی ڈائجسٹ کی معروف رائٹر فائزہ افتخار نے تحریر کی تھی جبکہ اسے کاشف نثار نے ڈائریکٹ کیا ۔

اقراء عزیز (نوری ) کا کردارجمعدار گھرانے سے تعلق رکھنے والی پختہ ارادوں کی مالک لڑکی کا ہے جو اپنا خاندانی پیشہ چھوڑ کر باعزت زندگی جینا چاہتی ہے اور اس کیلئے گھر سے باہر قدم نکالتی ہے تو اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ساحر نامی نوجوان سے دھوکا کھانے کے بعد اس کی شادی اپنی عمر سے کافی چھوٹا ذہن رکھنے والے بھولے سے ہوجاتی ہے۔

عمران اشرف نے بھولے کے کردار کو اتنی خوبصورتی سے اداکیا کہ ہر پلیٹ فارم پر انہیں سراہا گیا۔