ہوم   > Latest

ورلڈ کپ 2019، جنون نے شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا

5 months ago

پاکستان کا پھر سے یکجا ہو جانے والا راک بینڈ جنون ورلڈ کپ 2019 میں شائقین کرکٹ کیلئے کچھ خاص لے کر آرہا ہے۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی پوری قوم کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوجاتی ہے اور شاہینوں کی جیت کیلئے دعا گو ہوتی ہے، اس جوش وجذبے کو اور بڑھانے...



پاکستان کا پھر سے یکجا ہو جانے والا راک بینڈ جنون ورلڈ کپ 2019 میں شائقین کرکٹ کیلئے کچھ خاص لے کر آرہا ہے۔


ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی پوری قوم کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوجاتی ہے اور شاہینوں کی جیت کیلئے دعا گو ہوتی ہے، اس جوش وجذبے کو اور بڑھانے کیلئے جنون نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنا نیا نغمہ ریلیز کریں گے۔


جنون بینڈ نے جو کہ گلوکار علی عظمت، گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن پر مشتمل تھا ، اس سے قبل 23 سال قبل ورلڈ کپ 1996 کے لیے زبان زد عام نغمہ ’’ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار ‘‘ ریلیز کیا تھا۔




ایک ویڈیو پیغام میں اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بہت خاص ہے، میں علی اور برائن پاکستان کے اتحاد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔


نغمے کے بول ’’ بدلے گا جہاں، چھولیں گے آسماں ۔۔۔ اور کرکٹ ٹیم سر فخر سے اٹھائے گی‘‘ سے شروع ہو رہے ہیں۔


اس حوالے سے علی عظمت کا کہنا تھا کہ یہ نغمہ پاکستان کے لوگوں خصوصا ان کے لیے ہے جنہیں معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی۔


گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے تو امید ہے کہ جنون یہ نیا گانا اس سے قبل ہی شائقین کرکٹ کیلئے جاری کردے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں