بولو ہاں کہ ناں؟ فہد مصطفیٰ کے سوال پر ماہرہ نے ہاں کردی

May 25, 2019

سال 2014 سے بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے کے خواہشمند اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کو تاحال یہ موقع نہیں مل سکا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ ان کے مداحوں کا یہ خواب جلد پورا ہوجائے گا۔

چند روز قبل فہد مصطفیٰ کےٹی وی شومیں شرکت کرنے والی ماہرہ خان کو ان کے ساتھ دیکھ کر مداحوں نے خاصا مثبت ردعمل ظاہرکیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے دونوں کو کسی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کیلئے باقاعدہ پٹیشن کا آغاز کرتے ہوئے لکھا کہ اسکرن پر دونوں کی کیمسٹری بہترین ہے۔

اس ٹویٹ کو ماہرہ کے آگے رکھتے ہوئے فہد نے ماہرہ سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ ناں ‘‘۔

جواب میں ماہرہ نے ’’ہاں ‘‘ کہہ دی۔

ٹوئٹر پر دونوں کے مداحوں نے ان کی ٹویٹس کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ بےچینی سے دونوں کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنے کیلئے انتظار کر رہے ہیں۔

 باجی کہنے پر ماہرہ خان کا کرارا جواب

اس سے قبل سال 2017 میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے باجی کہنے پر ماہرہ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’’ فہد بھائی ، اب تو کسی فلم میں آپ کی بہن کا کردار ادا کرنا ہی پڑے گا‘‘۔