ہمیں پہچان دینے کا شکریہ، عمران اشرف کے نام ایک اور’’بھولا‘‘ کی ماں کا پیغام

May 23, 2019

پاکستانی ڈراما ہر دور میں اپنی منفرد پہچان قائم رکھے ہوئے ہے۔ کہانی ہو یا کردار نگاری ، بعض ڈرامے ذہن پر انمٹ نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ ڈراما سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘ میں بھولا کر کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کی اداکاری کو بھی ہرپلیٹ فارم پر سراہا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ذہنی لحاظ سے کمزورایک بچے کی ماں نے عمران اشرف کو ایک ویڈیو بنا کر بھیجی جس میں وہ ایسے کردار کی ادائیگی سے معاشرے میں ایسے لوگوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے اداکار کا شکریہ ادا کررہا ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں عمران اشرف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’’مجھے دعاؤں میں لپٹے ہوئے بہت سے میسج ملے، ایسی ماں کے جس کا بیٹا بھولا ہے‘‘۔

ویڈیو میں محمد نامی بچے کی والدہ اس سے عمران اشرف کا شکریہ ادا کروا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ہماری مدد کرنے کیلئے شکریہ، دنیا اور پاکستان میں یہ آگہی دینے کے لیے کہ ہم بھی وجود رکھتے ہیں‘‘ ۔

بچے کی والدہ نے عمران اشرف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ محمد کی طرف سے اور پاکستان کے بہت سے دیگر محمد کی طرف سے بہت بہت شکریہ ، آپ نے ان کیلئے بہت کچھ کیا۔

عمران نے ویڈیو بھیجنے والے بچے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری موجودگی قیمتی ہے۔ رانجھا رانجھا نے یہ بات ثابت کردی کہ تم وجود رکھتے ہو۔ شکر الحمد اللہ۔

ڈرامہ ‘‘رانجھا رانجھا کردی ‘‘ کی کہانی ڈائجسٹ کی معروف رائٹر فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جبکہ اسے کاشف نثار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ وہ اقراء عزیز ہے جس کے ہم مداح ہیں

اقراء عزیز (نوری ) کا کردارجمعدار گھرانے سے تعلق رکھنے والی پختہ ارادوں کی مالک لڑکی کا ہے جو اپنا خاندانی پیشہ چھوڑ کر باعزت زندگی جینا چاہتی ہے اور اس کیلئے گھر سے باہر قدم نکالتی ہے تو اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ساحر نامی نوجوان سے دھوکا کھانے کے بعد اس کی شادی اپنی عمر سے کافی چھوٹا ذہن رکھنے والے بھولے سے ہوجاتی ہے۔

عمران اشرف نے بھولے کے کردار کو اتنی خوبصورتی سے اداکیا ہے کہ ہر پلیٹ فارم پر انہیں سراہا گیا۔

دیگر کرداروں میں سید جبران، ، زیب رحمان، اسماء عباس، کاشف محمود، عمارہ بٹ شامل ہیں۔