علی ظفر کے مزید 7 گواہان نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

May 21, 2019

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس میں علی ظفر کی جانب سے سات گواہوں کے بیان حلفی جمع کرا دیے گئے، میشا شفیع کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، علی ظفر کے وکلا نے سات گواہوں کے بیان حلفی جمع کرائے۔

عدالت میں تمام گواہوں نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو میں ریہرسل کے دوران ہراساں کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، میشا شفیع نے علی ظفر پر جھوٹا الزام عائد کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

جنسی ہراسانی کا معاملہ، گواہ نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا

عدالت نے علی ظفر کے گواہوں کے بیان حلفی پر جرح کے لیے میشا شفیع کے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت انتیس مئی کو ہوگی ۔