Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

محسن عباس حیدر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

SAMAA | - Posted: May 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

معروف ڈی جے،گلوکار اور اداکارمحسن عباس حیدر نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس میں محسن نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

انسٹا گرام ، پرجوش انداز میں لکھا ’’دنیا والوں کچھ مزید پاگل پن کے لیے تیاررہو، حیدر عباس محسن آ چکا ہے، الحمداللہ ‘‘۔

دلچسپ بات ہے کہ محسن عباس حیدر نے اپنے نام کو ہی ٹوئسٹ دے کر بیٹے کا نام رکھا ہے ۔

اس سے قبل دسمبر 2017 میں محسن عباس حیدرگہرے صدمے سے دو چارہوئے تھے جب ان کی ایک ماہ کی بیٹی ماہ وین عباس انتقال کرگئی۔ محسن اکثر بیٹی کی یاد میں شاعری بھی کرتے ہیں۔

محسن کی شادی سال 2015 میں نجی ٹی وی کی اینکر فاطمہ نقوی کے ساتھ ہوئی تھی۔ کچھہ عرصہ قبل دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں بھی سامنے آئیں تاہم انہوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

محسن عباس حیدراپنی جاندار پرفارمنس سے سب کی توجہ سمیٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ڈپریشن مجھے جلد مار ڈالے گا

مزاحیہ کردار نبھانا ہو یا سنجیدہ اداکاری، ان کی فنی صلاحیتوں کے سبھی معترف ہیں جبکہ گلوکاری میں ان کا منفرد انداز سبھی کو بھاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ شاعری بھی خوب کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube