ہوم   > Latest

مہوش حیات، فہد مصطفیٰ کو کٹ کر کے خود ہیرو بن بیٹھیں

4 months ago

سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ کا ایک نیا فلٹر ان دنوں خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ فلپ فلٹر انسانی چہرے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی اگر آپ مرد ہیں تو اس فلٹر کی مدد سے اپنے زنانہ نقش ونگار دیکھ سکتے ہیں اور اسی طرح سے یہ فلٹر خواتین کو بھی بتائے...



سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ کا ایک نیا فلٹر ان دنوں خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ فلپ فلٹر انسانی چہرے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی اگر آپ مرد ہیں تو اس فلٹر کی مدد سے اپنے زنانہ نقش ونگار دیکھ سکتے ہیں اور اسی طرح سے یہ فلٹر خواتین کو بھی بتائے گا کہ اگر وہ مرد ہوتیں تو کیسی دکھتیں۔


اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس نئے فلٹر کا خوب استعمال کیا اور اپنی فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘ کے گانے ’’منڈے لاہور دے ‘‘ کی ایسی ویڈیو بنائی کہ کیا کہنے۔


مہوش نے فلم میں اپنے مقابل ہیرو کاکردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ کو کٹ کرتے ہوئے ان کا رول بھی خود ہی نبھایا، ویڈیو میں ٹوئسٹ فلپ فلٹر کی بدولت آیا، فہد کی لائنز اپر مہوش نے اپنا پورا چہرہ کیمرے کی جانب کیا اور فلپ فلٹر کی مدد سے ’’ہیرو‘‘ بن بیٹھیں۔


اس دلچسپ ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مہوش نے اس نئے فلٹرکو دلچسپ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں ایک ہینڈسم ہیرو بن سکتی تھی، فہد مصطفیٰ کو ٹیگ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنا مردانہ نام ’’مصدق حیات ‘‘ رکھتے ہوئے انہیں پچھلی نشست پر رہنے کا مشورہ دیا ۔


مہوش کی یہ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں