ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی

May 18, 2019

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کےہتک عزت کے دعوے پر لاہور کی سیشن عدالت نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ اور گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

معروف گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی، علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام گواہوں کی شہادتیں بیان حلفی کی صورت میں داخل کرائی جائیں گی۔۔ جس کے بعد فریقین کے وکلا جرح کر سکیں گے۔

علی ظفر کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے تین گواہوں کا تعلق کراچی سے ہے اور بیان حلفی دستخط ہونے کراچی گئے ہیں۔

عدالت نے علی ظفر کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ کا حکم نامہ اور گواہوں کے بیان حلفی پیش کرنے کے لئے اکیس مئی تک کی مہلت دے دی۔