ہوم   > Latest

ہانیہ عامر یا دانے دار؟ یاسر حسین نامناسب مذاق پر ایک بار پھرتنقید کی زد میں

5 months ago

اداکار یاسرحسین اکثراپنی باتوں کی وجہ سے کسی نہ کسی تنازع کی زد میں رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹیلی فلم میں خاتون کا کردارادا کرنے پرخواجہ سراؤں سے متعلق بات پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اب یاسر نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے نامناسب مذاق کر ڈالا۔

ہانیہ نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں اپنی جلد پر کیل مہاسوں کے باعث درپیش مشکلات کا ذکر کیا تھا ، یاسر حسین نے اداکارہ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں ہانیہ نے یہ باور کرایا کہ سیلیبرٹی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

ہانیہ نے لکھا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے کیل مہاسوں کا سامنا رہا ہے، یہ مسئلہ حال ہی میں شدید ہوگیا جس نے انہیں متاثر کیا۔ کیمرا پر ایکنی نظر آںے کے بعد ہر ایک نے مجھ سے اس حوالے سے پوچھنا شروع کردیا، بہت سے ٹوٹکے استعمال کرنے کے بعد میں اینگزائٹی کا شکار ہوگئی۔ ٹونرز، کریمز کا استعمال، ڈرماٹولوجسٹ سے مشورے سب کر کے دیکھ لیا لیکن کچھ بہتر نہ ہوا ، میں اپنی راتیں اور دن رو کر گزارنے لگی اور عدم تحفظ کا شکارہوگئی تھی۔

ہانیہ کے مطابق علاج سے جلد بہتر ہو رہی ہے لیکن اب مجھے حیرت ہوتی ہے کہ شخصیت کا تعین کسی کی جلد سے کیوں کیا جاتا ہے؟خوبصورتی کے یہ معیار کس نے طے کیے جن سے ہم مطابقت کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور کیا شفاف جلد رکھنا ہی خوبصورتی ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اسکرین پر جگمگاتے اداکاروں کو دیکھ کر بہترین سمجھتے ہیں کہ انہیں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں مگر مشہور شخصیات بھی عام لوگوں جیسی ہوتی ہیں اور کسی کے سیلیبرٹی ہونے کا مطلب مثالی ہونا نہیں ہے۔ کسی کو بھی خوبصورتی کے مضحکہ خیز معیار پر پورا اترنے کیلئے خود کو زیر دباؤ نہیں لانا چاہیے ، اپنا معیار خود طے کریں، آپ کی شخصیت کو چھوٹا بنانے والوں کو آپ کے ارد گرد نہیں ہونا چاہیئے۔

ہانیہ کی پوسٹ سے ہٹ کر اداکار یاسر حسین سے ان کے فالوورز نے انسٹا گرام گرام اسٹوریز پر سوالات کیے جہاں یاسر کا کہنا تھا کہ  دلچسپ سوال پوچھیں۔ ایک فالوور نے سوال کیا کہ ہانیہ عامر کے لیے ایک لفظ؟۔

یاسر کا جواب بہت سوں کو حیرت میں مبتلا کرگیا کیونکہ انہوں نے ہانیہ عامر کی شخصیت کو بیان کرنے کیلئے جو ایک لفظ لکھا وہ تھا ’’دانے دار‘‘۔

انسٹا گرام پر اس جواب کو خاصا ناپسند کیا گیا اورصارفین نے یاسرکو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پھرہانیہ نے یاسر کے اس جواب کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ معاف کیجئے گا میرے دوست کو ، انہیں آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت سی ہو گئی ہے‘‘۔

ہانیہ نے واضح کیا کہ ہم اپنے اندیشے اور ڈر سے چھٹکارا پاتے ہیں لیکن لوگ انہیں ایسے واضح کرتے ہیں جیسے یہ کوئی بڑی بات نہ ہو، حالانکہ جاننے کے باوجود اسطرح سے مذاق بنانا سب سے بدتر چیز ہے جو آپ کر سکتے ہیں، یہ بہت سی جگہوں پر غلط اور ناپسندیدہ ہے، یہ بالکل بھی مزاح نہیں۔ کسی کے عیب کو مذاق بنا کر اچھا محسوس نہ کریں، یہ قابل عزت نہیں۔

اداکارہ نے یاسر کے جواب پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کسی کو نیچا دکھانا مزاح نہیں، میں ہنس نہیں رہی، کوئی بھی ایسا نہیں کر رہا۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یاسر حسین اس واضح ناپسندیدگی کے بعد اپنے نامناسب مذاق پر معذرت کرلیتے لیکن بجائے اس کے انہوں نے ہانیہ کولفظ دانے دار سے لاعلم ظاہر کرتے ہوئے اپنے تئیں مزید مذاق کرڈالا۔

ہانیہ کے جواب پر یاسر نے لکھا کہ بس دوست کہہ ڈالا، اسی لیے لکھا تھا۔ یہ مذاق نہیں تھا، ایکنی کو اردو میں ڈانہ کہتے ہیں برگر۔

سوشل میڈیا صارفین نے یاسر کے جواب کو انتہائی ناپسند کرتے ہوئے انہیں ان کے پچھلے بیانات بھی یاد کرا ڈالے۔

حال ہی میں یاسر کو اآنے والی ٹیلی فلم میں خواجہ سراؤں سے متعلق بیان پر تنقید کاسامنا کرنا پڑاتھا، اس کے علاوہ سال 2017 میں لکس اسٹائل ایوارڈ کے دوران اداکار احسن خان کو ڈرامہ اڈاری میں بہترین منفی کردار کی ادائیگی پر ایوارڈ ملنے کے بعد بھی یاسر کے کہے جانے والے جملے نے ایک طوفان کھڑا کردیا تھا۔

اڈاری بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق بنایا گیا تھا، اور احسن کے لیے یاسر کا کہنا تھا کہ اتنا خوبصورت چائلڈ مولسٹر، کاش میں بھی بچہ ہوتا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں