ہوم   > Latest

پہلا بھارتی انتہاء پسند ہندو تھا، اداکار کمل ہاسن

SAMAA | - Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago

بالی ووڈ اداکار کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ بھارت کا پہلا انتہاء پسند ہندو تھا۔

معروف ادکار اور سیاستدان کمل ہاسن نے گزشتہ سال اپنی سیاسی جماعت ’’مکل نیدھی مائیم‘‘ قائم کی ہے۔

کمل ہاسن نے تامل ناڈو میں خطاب کے دوران 1948ء میں مہاتما گاندھی کو قتل کرنیوالے نتھورام گوڈسے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہا کہ جہاں میں کھڑا ہوں یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے بلکہ میں یہ بات گاندھی کے مجسمے کے سامنے بھی کہہ چکا ہوں، آزاد بھارت کا پہلا انتہاء پسند ایک ہندو تھا جس کا نام نتھو رام گوڈسے ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت بی جے پی نے کمل ہاسن کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ ایسی جگہ تشدد ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں بہت سی اقلیتی آباد ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube