میری بیٹی کی رنبیر کپور سے شادی نہیں ہورہی ، عالیہ بھٹ کی والدہ کا اعلان

May 10, 2019

اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنی صاحبزادی کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی طرح اٹلی میں لیک کومو کے کنارے شادی کرنے جارہے ہیں۔

ان خبروں کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونی رازدان نے انہیں بے بنیاد افواہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہ عالیہ اور رنبیر کی لیک کومو میں شادی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے جبکہ یہ صرف اور صرف بے بنیاد افواہیں ہیں اور کچھ نہیں۔ ۔

رنبیر کپور کے ساتھ کام کے دوران اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں، عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان کااس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں نے اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کہاں اور کب شادی کریں گے۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا رشتہ ایک عرصے سے زبان زد عام ہے، گزشتہ برس رنبیر کپور نے ایک میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی۔

حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈز کے موقع پر عالیہ بھٹ نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد جو تقریر کی تھی اس میں انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ رشتے کے بارے میں بات کی تھی۔