Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم ’ہیر مان جا‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل

SAMAA | - Posted: May 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی ٹی وی و فلم اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی نئی فلم ’ہیر مان جا‘کا ٹیزر یلیز کردیا گیا ۔

فلم کے ٹیزر کی رونمائی میں موجود کاسٹ میں علی کاظمی، آمنہ شیخ، سمیع خان، سلیم معراج، احمد علی اکبر، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل ناصر اور عابد علی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ فلم میں نوے کی دہائی کی بڑی اسکرین کی معروف لولی ووڈ اسٹار زارہ شیخ بھی شامل ہیں۔

ایک منٹ سے زائد دورانئے پر مشتمل ٹیزردیکھنے والوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تجسس میں مبتلا کردے گا کہ اب اس کے بعد کیا ہونے والا ہے، کچھ مزاحیہ لمحات کے بعد ایکشن سے بھر پور مناظر اور دلفریب دھنیں دیکھنے والوں کو ایک الگ ہی ماحول میں لے جائیں گی۔

اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’ہیر مان جا‘کی عکسبندی مکمل

فلم ’ہیر مان جا‘کی ہدایات “سیاہ، پرچی، اور شیر دل “جیسی مایہ ناز فلمیں دینے والے اظفر جعفری نے دی ہیں، جبکہ فلم کی کہانی انڈسٹری میں نئے قدم رکھنے والے اویس کورائی بلوچ نے تحریر کی ہے۔

فلم اس عید الاضحی پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube