اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے بالی ووڈ ستارے، تصاویر دیکھیں

April 29, 2019

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں نو ریاستوں میں لوک سبھا کی بہتر نشستوں کے لیے ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا، اتر پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، بہار، جھاڑ کھنڈ اور مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بھی پولنگ ہوئی جہاں نا صرف بالی وڈ کے بڑے بڑے ناموں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا بلکہ ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بھی ووٹ دینے کی ترغیب دی۔

بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ کے کون کون سے ستارے ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچے تصاویر دیکھیں ۔

تصاویر : اے ایف پی