ہوم   > Latest

علی ظفرٹی وی پروگرام کے دوران رو پڑے

5 months ago

علی ظفراور میشا شفیع کا مقدمہ عدالت کے علاوہ سوشل میڈیا پربھی لڑا جا رہا ہے ۔جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے علی ظفر نجی ٹی وی کے پروگرام میں خود پر عائد الزامات کا جواب ديتے ہوئے روپڑے ۔ علی ظفر نے کہا کہ جسے جو سوال پوچھنا ہے پوچھ لے، مگر...



علی ظفراور میشا شفیع کا مقدمہ عدالت کے علاوہ سوشل میڈیا پربھی لڑا جا رہا ہے ۔جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے علی ظفر نجی ٹی وی کے پروگرام میں خود پر عائد الزامات کا جواب ديتے ہوئے روپڑے ۔


علی ظفر نے کہا کہ جسے جو سوال پوچھنا ہے پوچھ لے، مگر سوشل میڈیا پر مہم نہ چلائی جائے۔ میشا شفیع نے جس میوزک سیشن میں ہراسانی کا الزام لگایا، اس کے بعد میسج بھی کیا کہ سیشن بہت زبردست رہا۔


علي ظفر نے روتے ہوئے کہا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میرا کیريئر ختم ہوجائے اور میں ختم ہوجاؤں ۔



میشا شفیع کی وکیل نے علی ظفر کے الزامات مسترد کردیے


گلوکار نے بتایا کہ محتسب نے میشا کی درخواست مسترد کردی، میں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا ہوا ہے۔ ساتھ ہي انہوں نے میشا شفیع کو معاملہ طے کرنے کی پیش کش بھي کي۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا پردہ چاک کروں گا۔



علی ظفر نے معاملہ نظر انداز کر بھی دیا تو میشا کو معاف نہیں کروں گی، اہلیہ


دوسری جانب علی ظفر کی اہلیہ جبکہ اُن کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کے دفاع میں میدان میں آچکی ہیں۔ اہلیہ عائشہ فضلی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ علی ظفر نے اس سارے معاملے کو چھوڑ بھی دیا تو میں انجام تک پہنچاؤں گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں