ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری

8 months ago

پاکستانی ماڈل و اداکار آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم کا پہلا ٹیزر 25 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے دیکھ کر فلم کے حوالے سے زیادہ تو معلوم نہیں ہوتا البتہ اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ ایک ریمکوم فلم ہے جس میں کامیڈی اور رومانس تڑکا ہے۔

فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں پر مبنی ہے جو شادی کرنے کے لیے بےتاب ہیں اور انہیں شادی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ حیشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس کی کاسٹ میں آمنہ الیاس سمیت سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔

آمنہ الیاس اس وقت اپنی دوسری فلم ’باجی‘ کی تشہیر سمیت ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی عکس بندی میں بھی مصروف ہیں، فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ رواں برس 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں