ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے ، خاتون کا گلوکارہ پر طنز

7 months ago

پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں اور آنٹی کہنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ایک خاتون مداح نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آنٹی اب تمہاری اللہ کرنے کی عمر ہے‘۔

حدیقہ کیانی نے اس موقع پر خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خواتین کو بڑی عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں، میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے یہ الفاظ کہے میں چاہتی ہوں انہیں کوئی اور تنگ نہ کرے۔

گلوکارہ نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی عمر ایک دن زیادہ ہونی ہے، آپ سب کا وزن بھی بڑھے گا یا کم ہوگا، آپ کے چہرے پر بھی جھریاں نمودار ہوں گی، آپ کی کامیابی کے باوجود معاشرہ کو آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ایک دوسرے کی مدد کرو اور آگے بڑھنے میں مدد کرو اور جہاں تک اللہ اللہ کرنے کی بات ہے تو ہمیں ہر عمر میں اللہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں