Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > Latest

مہوش حیات نے تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

File Photo

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ہم عصر تمام اداکارؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ واحد اداکارہ ہیں جن کی فلمیں ایک کروڑ 60 روپے کما چکی ہیں۔

مہوش حیات اب تک 5 پاکستانی فلموں میں کام کرچکی ہیں، یہ فلموں مجموعی طور پر اب تک 160 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہیں، ان کے مقابلے میں پاکستان کی تاریخ میں کسی دوسری ہیروئن کی فلمیں اب تک 100 کروڑ کا ہندسہ بھی پار نہیں کرسکیں۔

مہوش حیات کی فلم چھلاوا عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم کا ٹریلر حال میں ریلیز کیا گیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ اس فلم میں اپنے کردار سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

مسلسل 5 ہٹ فلموں کے بعد دباؤ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بھرپور محنت اور اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔

مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے 23 مارچ کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

مہوش حیات اپنی گزشتہ فلم لوڈ ویڈنگ کی طرح چھلاوا میں بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کرداروں میں کافی فرق ہے۔ فلم کے آئٹم نمبر ’’چڑیا‘‘ کو انہوں نے اپنا پسندیدہ گانا قرار دیا اور بولیں کہ 5 سال بعد ایسا گانا ملا ہے جس پر میں کھل کر ناچ سکتی ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube