ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ ایمان علی کی بہن راحمہ نے اپنی شادی پر جوتے پہن کر سب کو حیران کردیا

4 months ago

اداکارہ ایمان علی کی چھوٹی بہن راحمہ علی نے بھی لو میرج کرلی ہے تاہم شادی کے موقع پر عروسی لباس کے ساتھ جوتے پہن کر انہوں نے سب کو حیران کردیا ۔

راحمہ علی کی شادی لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سبطین سے ہوئی ہے جن کے ساتھ ان کی دوستی کئی سال سے ہے، دونوں کا نکاح سادگی سے ہوا جبکہ استقبالیہ میں دونوں کے قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی۔

اپنی شادی میں راحمہ روایاتی سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ انہوں نے سفید رنگ کے اسنیکرز پہنے جبکہ انسٹاگرام پر موجود ایک تصویر میں ان کے شوہر ان کے اسنیکرز کےتسمے باندھتے نظر آئے ۔

واضح رہے کہ راحمہ علی، عابد علی کی بیٹی اوراداکارہ ایمان علی کی بہن ہیں جنہوں نے کیریر کا اغاز اداکاری سے کیا لیکن بعد ازاں وہ گلوکاری اور فوٹوگرافی کی طرف چلی گئیں۔

یاد رہے کہ راحمہ علی کی بڑی ایمان علی نے بھی چند ماہ قبل دھوم دھام سے لو میرج کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں