تمباکو نوشی کے خلاف’عادت توڑ سگریٹ چھوڑ‘نیا گانا متعارف

April 23, 2019

تمباکو نوشی کے خلاف عہد ’پیکٹ‘ نے تمباکو نوشی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز ’عادت توڑ، سگریٹ چھوڑ‘گانا متعارف کراتے ہوئے کیا، یہ گانا رواں ماہ ہی جاری کیا جائے گا۔

گانے ’عادت توڑ سگریٹ چھوڑ‘ کی تخلیق پیکٹ نے پاکستان کی نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کی عالمی وبا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے کی، واضح رہے کہ تمباکو کی صنعت کا نشانہ نوجوان نسل ہے اور اس کی وجہ سے 15 لاکھ افراد سالانہ ہلاک ہوتے ہیں۔

پیکٹ نے یہ اقدام عوام کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی کے علاوہ پالیسی میں پر اثر تبدیلیاں لانے کے لیے کیا، پیکٹ نے موسیقی کو آلہ کار بناتے ہوئے ڈائریکٹر شارق محمود خان نے شالم زیویئر اور احمد جہانزیب کے ہمراہ یہ گانا بنایا۔

اس گانے کی تخلیق کے سبب کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شارق خان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کے درمیان یا نجی مقامات پر سگریٹ نوشی کو روکنے کی فوری ضرورت ہے، آج کے باشعور دور میں یہ افسوسناک ہے کہ کئی لوگ سوچتے ہیں کہ سگریٹ پینا اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت سے کھیلنا ٹھیک ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’رنگین ویڈیو، جاندار آواز اور خوبصورت کمپوزیشن کے جادو کے ساتھ میں نوجوانوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ سگریٹ کوئی اچھی چیز نہیں، ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرنی چاہیے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی یہ عادت ختم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور اس عادت میں مبتلا ہونے والے نئے افراد کی حوصلہ شکنی ہو‘۔

اس گانے کے ساتھ پیکٹ کو امید ہے کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کریں گے اور اعلیٰ سطح پر اسے زیر بحث لا سکیں گے۔

معروف گلوکار احمد جہانزیب نے پیکٹ کے ساتھ مل کر اس گانے کی تخلیق میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں میری شمولیت کی وجہ صحت مند زندگی کو فروغ دینا اور اس کی وجہ سے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات کی آگاہی پھیلانا تھا‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’شارق خان کے ساتھ کام کرنا ایک یادگار تجربہ رہا، نوجوانوں پر مشتمل ٹیم انتہائی تجربہ کار ہے، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا، میں نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے بھائی اور دوست فنکار شالم زیویئر کا بھی مجھے اس پروجیکٹ تک لانے اور اس کا حصہ بنانے کا شکریہ ادا کروں گا، گلوکار اور عوام میں مقبول ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام دوست اور ماحول دوست مہمات کا حصہ بنیں، اسلئے تمباکو نوشی سے انکار کریں اور صحت مند ہونے کو ترجیح دیں‘۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تعاون سے انسیشن فلم پروڈکشن کے ’عادت توڑ، سگریٹ چھوڑ‘ گانے کے بول جمیل اختر نے لکھے جسے شارق خان نے کمپوز کیا اور شالم زیویئر نے پروڈیوس کیا جبکہ اس گانے میں آواز کا جادو احمد جہانزیب نے جگایا۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 20 August | 1 PM | ہیڈلائنز
20 August | 1 PM | ہیڈلائنز

August 20, 2019 1:29 pm

 20 August | 11 AM | ہیڈلائنز
20 August | 11 AM | ہیڈلائنز

August 20, 2019 11:56 am

 20 August | 10 AM | ہیڈلائنز
20 August | 10 AM | ہیڈلائنز

August 20, 2019 10:28 am

 20 August | 9 AM | ہیڈلائنز
20 August | 9 AM | ہیڈلائنز

August 20, 2019 9:30 am

 20 August | 12 AM | ہیڈلائنز
20 August | 12 AM | ہیڈلائنز

August 20, 2019 12:40 am

 19 August | 11 PM | ہیڈلائنز
19 August | 11 PM | ہیڈلائنز

August 20, 2019 12:11 am