بھارتی میوزک کمپنی کے اقدام پر بلآخر عاطف اسلم بول پڑے

April 23, 2019

گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے اور دوبارہ اپلوڈ کرنے پر خاموشی توڑ دی ۔

ایک ہفتہ وار جریدے کو انٹریو دیتے ہوئے گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتاہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں میرے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، جن کی تعداد نمبرز میں بھی بہت زیادہ ہے لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ مداحوں کا جواب ہے۔

بھارت میں پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کو پاکستانی گلوکاروں کے گانے یوٹیوب سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی، جبکہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا دباؤ بھی ڈالا گیا تھا، جس کے بعد ٹی سریز نے عاطف اسلم سمیت پاکستانی گلوکاروں کے گانے اپنے یوٹیوب چینلز سے ہٹادیئے تھے تاہم چند دنوں کے بعد عاطف اسلم کا گانا بارشیں دوبارہ اپلوڈ کردیا گیا جس پر عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ شاید انہوں مداحوں کے فرمائش پر دوبارہ اپلوڈ کیا ۔

آٹھ سالہ ننھی ہادیہ نے عاطف اسلم کے ساتھ کمال کردکھایا

بعدازاں بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے تھے جس کے باعث لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کی جانب سے چینل کو اَن سبسکرائب کردیا تھا۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’دے دے پیاردے ‘کی ٹیم نے اپنی فلم سے عاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا تھا ، فلم کا گانا توملا عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا ۔

جس کی تصدیق بھارتی موسیقار امل ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آئندہ آنے والی فلم ’دے دے پیار دے‘ میں عاطف اسلم کے بجائے ارجیت سنگھ سے گانا ریکارڈ کرائیں گے۔

 

 
 
 

ضرور دیکھئے


 27 May | 12 PM | ہیڈلائنز
27 May | 12 PM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 12:26 pm

 27 May | 11 AM | ہیڈلائنز
27 May | 11 AM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 11:19 am

 27 May | 10 AM | ہیڈلائنز
27 May | 10 AM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 10:12 am

 27 May | 9 AM | ہیڈلائنز
27 May | 9 AM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 9:18 am

 27 May | 12 AM | ہیڈلائنز
27 May | 12 AM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 12:24 am

 26 May | 11 PM | ہیڈلائنز
26 May | 11 PM | ہیڈلائنز

May 26, 2019 11:12 pm