میرا اور آمنہ الیاس کی فلم ’’باجی ‘‘ کا ٹیزر ریلیز

April 23, 2019

 

ہدایتکار ثاقب ملک کی نئی آنے والی فلم ’’باجی ‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ اس فلم سے اداکارہ میرا کافی عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔

ثاقب ملک کا نام تشہیری فلموں کے حوالے سے نہایت مقبول ہے، اب انہوں نے بطور ہدایتکارو پروڈیوسر اپنی پہلی فلم باجی شوٹ کرلی ہے جو 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کا ٹیزرجاری کردیا گیا ہے جو گلیمرس ہونے کے علاوہ خاصا تھرل بھی سمیٹے ہوئے ہے۔ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ثاقب ملک نے فلم کی شوٹنگ کے وقت باریکیوں کا خیال رکھا ہے۔

فلم کی کہانی میں پاکستان کی پرانی اور جدید فلم انڈسٹری کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مرکزی اداکاروں میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس کے علاوہ ، نشو، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، محسن عبا س حیدر، نیراعجاز اوردیگر شامل ہیں۔

فلم کے مصنف عرفان احمد عرفی ہیں جن کا کہنا ہے کہ باجی میں میرا ہانے کیرئیر کا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔