Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

پاکستان اور ملائیشین فنکاروں پر مشتمل ڈرامہ تیاری کے مراحل میں

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago

ملائیشين فنکار پہلی بار پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ٹی وی ڈرامے ميں نظر آئيں گے، سياحت کے فروغ اور دونوں ممالک کے ثقافتی رشتے مضبوط کرتے اس کھيل کی شوٹنگ لاہور ميں جاری ہے۔ ملائشين اور پاکستانی فنکار پہلی بار ڈرامے سارہ ساجدہ میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے، جس کی کہانی پاکستانی لڑکے اور ملائیشين...

ملائیشين فنکار پہلی بار پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ٹی وی ڈرامے ميں نظر آئيں گے، سياحت کے فروغ اور دونوں ممالک کے ثقافتی رشتے مضبوط کرتے اس کھيل کی شوٹنگ لاہور ميں جاری ہے۔

ملائشين اور پاکستانی فنکار پہلی بار ڈرامے سارہ ساجدہ میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے، جس کی کہانی پاکستانی لڑکے اور ملائیشين لڑکی کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

ملائیشین اداکارہ ذکیہ بن عبدالرزاق نے پاکستان آنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی ہے۔

پاکستانی فنکار بھی ملائیشين اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہيں اور پُراميد ہيں کہ ٹی وی اسکرين پر اس ڈرامہ کی کہانی چھا جائے گی۔

ڈرامے کی شوٹنگ لاہور، پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور ملائيشيا کے خوبصورت مقامات پر کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube