بچوں کے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے 31 شوبز اسٹارز اکھٹے ہوگئے

April 21, 2019

پاکستان میں بچوں کی تعلیم ایک بڑا مسئلہ ہے،بچوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے 31 اسٹارز اکھٹے ہوگئے۔

فلاحی ادارے کے لیے ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کی جانب سے پاکستان کے 31 فنکاروں کو ’میوزک فور اے کاز‘ (موسیقی ایک مقصد کے لیے) کے تحت اکھٹا کرکے ایک گانا بنایا گیا۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والے گانے کو کاشان ادمانی نے کمپوز کیا جس میں متعدد فنکاروں کو یکجا کیا گیا ہے، گانے کے بول کاشان ادمانی اور ایس کے کالش نے لکھے۔

اس گانے کو بنانے میں اپنی خدمات دینے والے فنکاروں میں عباس علی خان، افشین حیات، احسن باری، الفریڈ ڈی میلو، ایلکس شہباز، علی خان، علیشیاہ ڈیاس، اسد احمد،اسد رشید، بابر شیخ، بلال علی، عماد رحمٰن، فہد احمد، فاروق احمد، حرا مانی، کاشان ادمانی، نتاشا بیگ، نازیہ زبیری، عمران شریق، رافع اسرار، قائد احمد، ریحان ناظم، سعد حیات، سیف عباس رضوان، شانے، شیری رضا، عمر نارو، عثمان ریاض، وائس خان، وقاص حسین، زین العابدین اور ژالے سرحدی شامل ہیں۔