کیا سارہ علی خان سیاستدان بننے والی ہیں؟

April 19, 2019

بھارتی اداکار جوڑی سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے تاہم وہ سیاستدان بننے کی بھی خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا میری زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہے مگر اس کے بعد سیاست میں بھی آنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ڈگری سیاست اور تاریخ کے حوالے سے ہے۔ سارہ علی خان لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری حاصل کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’کیدارناتھ‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور رواں برس ریلیز ہونیوالی امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ کارتک آریان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔