Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ’درج‘ 72ویں کانز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ 72ویں کانز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی جو تاریخ رقم کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے ۔

گلف نیوز کے مطابق شمعون عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’درج‘ کو 72ویں کانز فلم فیسٹیول میں دکھانے سے قبل جائزے کے لئے حال ہی میں دا سوسائٹی آف فلم ڈائریکٹرز کے پاس بھیجی گئی جس میں فلم نے ابتدائی مرحلہ پاس کرلیا۔

فلم پاکستان میں عیدالفطر پر ریلیز کی جائے لیکن اس سے قبل کانز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

فلم کی کہانی حقیقی زندگی میں ہونے والے آدم خوری کے واقعات پر مبنی ہے جس میں شمعون عباسی، شیری شاہ، مائرہ خان، نعما جاوید اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول 14مئی شروع ہو گا جو 25مئی تک جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube