ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکار سنجے دت جلد ہی بطور ہدایت کار ڈیبیو کرنے والے ہیں

4 months ago

بالی ووڈ اداکار سنجے دت جلد ہی بطور ہدایت کار ڈیبیو کرنے والے ہیں اور اس پروجیکٹ پر کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت سنجے دت اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت کریں گے، سنجے نے فلم کی کہانی کے سلسلے میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے آباؤاجداد پر فلم بنائیں گے اور یہ ایک تاریخی فلم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی کہانی میرے اجداد موہیل کے بارے میں ہے جو حسینی شتریے براہمن تھے، انہوں نے پیغمبر کے نواسے کےلئے کربلاکی جنگ لڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں میں راہب سن دت کا کردار ادا کروں گا جو موہیلس کے لیڈر تھے، فلم کی کہانی پر کام چل رہا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے فلم کلنک سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جذباتی تعلق کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری۔ فلم کلنک کرن جوہر کی پروڈکشن میں بن رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ فلم میں پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق دکھایا جائے گا۔

سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو اب پوری ہورہی ہے،رنبیر کپور 

سنجے دت فلم میں پاتریاچ بلراج چوہدری کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 1993 میں جب وہ فلم ’گمراہ‘ میں کام کر رہے تھے اس وقت پروڈیوسر یش جوہر نے انہیں فلم ’کلنک‘ کی کہانی سے متعلق بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یش اور کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی بالکل میری فیملی کی طرح ہے لہٰذا گزشتہ برس کرن جوہر نے جب دوبارہ مجھ سے اس فلم کے حوالے سے بات کی تو میں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔

سنجے دت نے بتایا کہ فلم میں میرے کردار کا نام بلراج ہے جو کہ میرے والد سنیل دت کا اصل نامی ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے وقت میرے والد پاکستان سے بھارت آئے تھے لہٰذا اس سے میرا جذباتی تعلق ہے۔

سنجے کی فلم ’کلنک‘17اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے، اس کے علاوہ ان کی کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں جس میں پانیپت،پرستھانم اور شمشیرا شامل ہیں۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
3 hours ago
4 hours ago
5 hours ago
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں