کیا اداکارہ مہوش حیات نے شادی کرلی؟

April 15, 2019

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کرلی ہے، وہ بلاول بھٹو کے بجائے عمران خان کو سپورٹ کرتی ہیں، انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کو سلام بھی پیش کیا۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں اداکارہ مہوش حیات نے کئی کھٹی میٹھی اور کچھ سخت باتیں کیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریڈیو جوکی بننا چاہتی ہیں ۔

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ صدرمملکت عارف علوی کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں، مجھے تو آرٹ کی کیٹگری میں ایوارڈ ملا، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا مہوش کو ایوارڈ کیوں مل رہا ہے،سوشل میڈیا بہت خطرناک ٹول بنتا جارہا ہے۔

شادی کب کریں گی ؟ اس سوال مہوش حیات نے بڑی خوبصورتی سے ٹال دیا کہا کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کرلی ہے جبکہ سیاسی خیالات بتاتے ہوئے مہوش حیات نے کہا انہیں بلاول بھٹو نہیں عمران خان پسند ہیں۔

 

فلم لوڈ ویڈنگ کے ذکر پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ تنقید بلا جواز ہے انہوں نے کسی کی دل آزاری نہیں کی ۔

مہوش حیات نے دو ہزار دس میں ڈرامہ سیریل " من جلی" سے کیریئر کا آغاز کیا تو اپنی سنجیدہ اداکاری سے مہوش حیات نے سب کو گرویدہ بنالیا جس کے بعد " میرے قاتل میرے دلدار"، مراۃ عروس"، "کبھی کبھی" اور دیگر ڈراموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے دیوانے ہوتے چلے گئے۔

ویڈیو: مہوش حیات کی اداکاری تو دیکھی ہوگی، گلوکاری بھی سن لیں

اداکارہ نے دو ہزار چودہ میں فلمی سفر کا آغاز فلم ’نامعلوم افراد ‘میں اسپیشل آپرینس دیکر کیا جس کے بعد ان کی کامیابیوں کو کوئی روک نہیں سکا۔

دو ہزار پندرہ میں جوانی پھر نہیں آنی میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا، دو ہزار سولہ میں فلم ایکٹر ان لا میں پارسی لڑکی کے کردار نے سب کے دل موہ لئے۔

دو ہزار سترہ میں مہوش حیات کی فلم پنجاب نہیں جاونگی نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دو ہزار اٹھارہ میں فلم لوڈ ویڈنگ اتنی کامیاب ہوئی کہ سرحد پاربنگلہ دیش میں اُن کے فلمی کے گانے کو کاپی کیا گیا۔

مہوش حیات نے صرف فلم اور ڈرامے ہی نہیں فیشن انڈسٹری میں بھی اپنا نام منوایا ۔

مہوش حیات کو شاندار خدمات پر رواں سال سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، شاندار اداکاری کے باعث مہوش حیات کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔