ایشوریا رائے اور سلمان خان کی پرانی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

April 15, 2019

بالی ووڈ کے دبنگ خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پرانی تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے بھی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایشوریا رائے اور سلمان خان کی پرانی تصویر دیکھ کر کچھ مداح جذباتی بھی ہوگئے اور پرانے دنوں کو یاد کرنے لگے۔

دونوں کی پرانی یادگار تصویر میں دونوں چہرے پر مسکراہٹ سجائے صوفے پر بیٹھے ہیں، جب کہ تصویر میں ایشوریا کے ہاتھ میں چائے کا کپ بھی نظر آرہا ہے۔

کیا آپ کو یقین آئے گا کہ یہ تصویر سال 1999 کی ہے جب دونوں اداکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو دیکھ کر دونوں کے مداح ایک بار پھر ماضی میں چلے گئے۔

کچھ مداحوں کی جانب سے تاہم سلمان اور ایشوریا کے تعلقات کی تلخ یادوں کا بھی ذکر کیا گیا۔